تمل ناڈو حکومت نے 39 سے زیادہ آئی پی ایس افسران کا تبادلہ اور ان کی دوسری جگہ تعیناتی کردی ہے۔
محکمہ داخلہ (ایس سی) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ڈی جی پی (آپریشنز) مہیش کمار اگروال کو گریٹر چنئی پولیس کے نئے کمشنر کا چارج سونپا گیا ہے۔
ان 39 آئی پی ایس افسران کے تبادلے اور پوسٹنگ میں گریٹر چنئی پولیس کمشنر اے کے وشوناتھن بھی شامل ہیں۔ جنھیں تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (اے ڈی جی پی، آپریشنز) چنئی مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ (ایس سی) کے ذریعہ ریاست تمل ناڈو نے 30 جون کو جاری کردہ ایک حکم کے تحت ان 39 آئی پی ایس افسران کی ترقیوں، تبادلوں اور پوسٹنگ کو فوری طور پر نافذ کیا ہے۔
واضح رہے کہ تمل ناڈو کے چنئی سمیت مختلف شہروں میں تاحال لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
تمل ناڈو کی وزارت صحت کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے مجموعی 86,224 کیسیز درج کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 37,334 فعال کیسز ہیں۔ اس کے علاوہ تاحال 47,749 افراد کورونا سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جب کہ یہاں کورونا سے 1,141 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔