پولس نے سنیچر کویہاں بتایا کہ ویلتھی کلم کے ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ بیر محی الدین کی رہنمائی میں خصوصی ٹیم نے پسارور گاؤں سے اپنےگھر میں چھپے ہوئے موتھوراج کو کل دیر رات گرفتار کرلیا۔ موتھوراج اس معاملے میں ’مطلوب‘ ملزم تھا۔
سی بی۔ سی آئی ڈی دفتر کےسینئر افسران نے موتھوراج سے ابتدائی پوچھ تاچھ کرنے کے بعد اسے جیوڈیشیل مجسٹرییٹ کے سامنے پیش کیا اور وہاں اسے 17 جولائی تک جیوڈیشیل حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اب تک استھان کلم کے مجموعی طور سے پانچ معطل پولس اہلکاروں، انسپکٹر شری دھر، دو سب انسپکٹر رگھو گنیش اور بالاکرشنن اور دوکانسٹبل موروگن اور موتھوراج کو اس معاملے میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق جانچ ایجنسی اورگرفتاریاں کرسکتی ہیں۔
موتھوراج گرفتاری سے بچنے کے لئے فرار ہوگیا تھا۔ سی بی۔ سی آئی ڈی پولس نے اس کے خلاف قتل کی کوشش، ثبوت مٹانے ا ور غلط اطلاع فراہم کرنے کا معاملہ درج کیا ہے۔
اس دوران سی بی۔ سی آئی ڈی نے بتایا ہے کہ ملزموں سے تفصیلی پوچھ تاچھ کےلئے پولس حراست میں لینے کے مطالبے کے سلسلے میں ضلع عدالت میں ایک عذرداری داخل کی گئی ہے۔