دلیپ کمار گذشتہ دو دہائیوں سے فوٹو جرنلسٹ کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔
دلیپ کمار ان دنوں دارالحکومت چنئی میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پی پی ای کٹ(پرسنل پروٹیکٹو ایکیوپمنٹ) یعنی شخصی حفاظتی آلات پہن کر آٹو چلا رہے ہیں اور مسافروں کو ان کی قیام گاہ تک پہنچانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے غیر ملکی رسالوں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی روزناموں اور رسائل میں بھی لمبی مدت تک کام کیا ہے۔
وہ ان دنوں آزادانہ طور پر دستاویزی فلمیں اور مختصر فلمیں بناتے ہیں۔
اب انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آٹو رکشہ ڈرائیور کی زندگی پر ایک فلم بنائیں گے، اس لیے وہ باضابطہ آٹوچلاکر اس کا تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس کے لیے ایک آٹوکرایہ پر لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آٹو چلانے سے انہیں فائدہ ہوا، اب آئندہ وہ جب شوٹنگ کرنے دور دراز جائیں گے تو اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔
دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں یہ کام بھی جاری رکھنا ہے۔ اب
مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح بن گئی ہے۔ اس کے لیے انہوں نے پی پی ای کٹ پہن رکھا ہے۔