گذشتہ روز تاج محل کے مرکزی مقبرہ کے تہہ خانے میں مغل بادشاہ شاہجہاں اور ان کی بیگم ممتاز کی قبر پر چادر پوشی کی گئی۔
جمعرات کی صبح شہنشاہ کی قبر پر كل شریف کی رسم ہوئی، اس کے بعد گلپوشی ہوئی۔
خدام روضہ کمیٹی کےصدر طاہرالدین نے کہا کہ 'اس سال تاج محل پر 1221 میٹر لمبی سترنگی چادر پیش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر گنگا جمنی تہذیب دیکھنے کو ملتی ہے کیوں کہ یہاں پر ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی غرض کے ہر مذہب و ملے کے لوگ آتے ہیں'۔
اس موقعے سے ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں امن وامان کے لیے دعا کی گئی۔