ETV Bharat / bharat

کمل ناتھ حکومت کا فلور ٹیسٹ: تمام نظریں اسپیکر پر مرکوز - Suspense Over Madhya Pradesh Floor Test

مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت کو آج اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کی گونر نے ہدایت دی ہے تاہم اب تمام کی نظریں اسپیکر این پی پرجاپتی پر موکوز ہیں۔

Suspense Over Madhya Pradesh Floor Test
کمل ناتھ حکومت کا خطہ اعتماد: تمام نظریں اسپیکر پر مرکوز
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 8:13 AM IST

مدھیہ پردیش اسمبلی اجلاس کا آج سے آغاز ہوگا جبکہ جئے پور میں کیمپ کئے ہوئے کانگریس کے ارکان اسمبلی کل ہی بھوپال واپس ہوگئے۔

کمل ناتھ حکومت کو سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ گورنر لال جی ٹنڈن نے ہفتہ کی رات دیر گئے وزیراعلی کمل ناتھ کو اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت دی تھی۔

گورنر کی ہدایت کے بعد اسپیکر این پی پرجاپتی نے ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کا حکم دینے سے متعلق ایک سوال کو ٹال دیا جس کے بعد اب تمام کی نظریں اسپیکر پر مرکوز ہوگئی ہیں، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ گورنر کی ہدایت کے بعد فلور ٹسٹ کراتے ہیں یا نہیں۔

کانگریس لیجسلیچر پارٹی نے ہفتہ کو وہپ جاری کرتے ہوئے اپنے ارکان اسمبلی سے ایوان کے اجلاس میں موجود رہنے کی ہدایت دی ہے لیکن بی جے پی کے ارکان جو ہریانہ کی ایک ہوٹل میں رکے ہوئے ہیں وہ ابھی تک بھوپال نہیں پہنچے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.