ETV Bharat / bharat

وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ

بھارتی مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کو متحدہ عرب امارات میں اسلامی تعاون تنظیم نے وزرائے خارجہ کے 46 ویں اجلاس میں خطاب کے لیے مدعو کیا تھا۔

author img

By

Published : Feb 28, 2019, 10:10 PM IST

وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ

مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج آج دبئی کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔

سوراج ملک کی پہلی وزیر خارجہ ہوں گی جو اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے اجلاس میں شامل ہوں گی اور اس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گی۔

او آئی سی کشمیر کے سلسلہ میں اکثر پاکستان کے رویہ کی حمایت کرتی رہی ہے۔ او آئی سی کا یہ اجلاس ابوظہبی میں ہورہا ہے جس میں 61 ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں سوراج بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے اس میں شامل ہونے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ آرگنائزیشن کا کوئی رکن ملک اس میں حصہ لیتا ہے یا نہیں۔

وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتہ ایک بیان میں اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھارت کومدعو کئے جانے کا خیر مقدم کیا تھا۔

undefined

بیان میں کہا گیا تھا کہ ہندستان اس دعوت کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید آگے لے جانے کی وہاں کی قیادت کی خواہش کے طورپر دیکھتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.