اپنے بھانجے اور بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اچانک انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سشانت کے ماموں نے خودکشی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے "قتل" کا الزام عائد کیا۔
آر سی سنگھ ، سشانت سنگھ راجپوت کے ماموں نے کہا کہ 'یہ قتل کا معاملہ ہے۔ بہار کے نوجوان اور راجپوت مہاسبھا نے واقعے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ہم مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اس قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔'
سنگھ نے کچھ دن پہلے 28 سالہ دیشا سالیان کی خود کشی کا ذکر کرتے ہوئے جو راجپوت کی ذاتی معاون تھیں، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "ان کے منیجر نے کچھ دن قبل خودکشی کرلی تھی اور پولیس، انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ان پر مقامی لوگوں کا بھی بہت دباؤ تھا۔ "
اسی اثناء میں راجپوت کے چاچا نے ان کے بھیتیجے کے ساتھ گفتگو کا حوالہ دیا جس میں سنگھ نے کہا تھا کہ وہ بلندی تک پہنچنا چاہتے ہیں۔
وہ ہمیں بتاتا تھا کہ اسے بہت محنت کرنی پڑی۔ بعض اوقات اٹھارہ گھنٹوں تک مسلسل۔ ایک بار جب وہ مادھوری دکشت کے ساتھ کسی ڈانس پروگرام کا حصہ تھا اور اس نے مجھے بتایا کہ اس کی کمر میں چوٹ لگی ہے لیکن وہ باز نہیں آیا۔ چچا نے دبی ہوئی آواز میں کہا کہ 'وہ اپنے آنسوؤں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔'
34 سالہ مشہور بالی ووڈ اور ٹی وی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی لاش اتوار کی صبح ممبئی میں اپنی باندرہ رہائش گاہ پر چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ باندرہ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر حادثاتی موت کا ایک کیس اور رپورٹ درج کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس جگہ سے کوئی خودکش نوٹ نہیں ملا۔ ذرائع کے مطابق سنگھ افسردگی کی وجہ سے زیر علاج تھے۔ ان کے بعد ان کے والد اور چار بڑی بہنیں ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹوں کا انتظار ہے۔ پٹنہ سے تعلق رکھنے والے اداکار کے ذریعہ شیئر کردہ آخری سوشل میڈیا پوسٹ ان کی والدہ کے لئے وقف کی گئی تھی۔