ETV Bharat / bharat

سی اے امتحانات: آپٹ آؤٹ اسکیم پر آئی سی اے آئی سے جواب طلب - آئی سی اے آئی کو نوٹس

سپریم کورٹ نے چارٹرڈ اکاونٹنٹ (سی اے) کے جولائی میں ہونے والے امتحانات میں 'آپٹ آوٹ' متبادل پر روک لگانے اور امتحانات مراکز کی تعداد میں اضافہ سے متعلق عرضی پر جمعہ کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹنس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) سے جواب طلب کیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 10:59 PM IST

جج اے ایم خانولکر اور جج دنیش ماہیشوری کی گرمی کی چھٹیوں کی بنچ نے وکیل الکھ سریواستو کے دلائل سننے کے بعد آئی سی اے آئی کو نوٹس جاری کرکے پیر تک جواب تک مانگا۔ یہ عرضی انڈیا وائڈ پیرنٹس ایسوسی ایشن کی صدر کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

سماعت کے دوران آئی سی اے آئی کے وکیل نے دلیل دی کہ نوٹفکیشن سے کسی بھی طالب علم کے ساتھ امتیاز نہیں ہوتا ہے اور عرضی گزار کی اس سلسلہ میں غلط سوچ ہے۔

عرضی گزار نے 29جولائی سے 16اگست کے درمیان آئی سی اے آئی کی طرف سے منعقد ہونے والے سی اے کے امتحانات پر آپٹ آوٹ متبادل منسوخ کرنے کی مانگ کی ہے۔

آئی سی اے آئی نے سی اے کی جولائی میں ہونے والے امتحانات کے لئے آپٹ آوٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت امیدوار اگر چاہیں تو وہ جولائی کے امتحانات چھوڑ سکتے ہیں۔عرضی میں امتحانات مراکز کی تعداد بڑھانے کی مانگ کی گئی ہے جس سے یہ یقینی کیا جاسکے کہ ہندستان کے ہر ایک ضلع میں کم از کم ایک امتحان مرکز رکھا جائے۔

خیال رہے کہ جولائی مہینہ میں ہونے والے سی اے امتحانات کے لئے پورے ملک کے 259امتحانات مراکز میں چار لاکھ 67 ہزار امیدواروں کو شامل ہونا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.