ETV Bharat / bharat

مزدوروں کی موت کے معاملے میں سپریم کورٹ کا مداخلت سے انکار - ویڈیو کانفرنسنگ

لاک ڈاؤن کے سبب پیدل اپنے آبائی گھر کے لیے لوٹنے والے مزدوروں کی مختلف حادثات میں اموات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے مداخلت سے انکار کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : May 15, 2020, 7:19 PM IST

جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بینچ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہونے والی سماعت کے دوران وکیل اکھل آلوک شری واستو کی عرضی خارج کردی۔

جسٹس راؤ نے کہا کہ 'وہ (غیر مقیم مزدور) ریل کی پٹریوں پر سو جائیں، تو کوئی کیسے روک سکتا ہے۔

سماعت کی ابتدا میں آلوک شری واستو نے مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ریل کی پٹریوں پر سوئے مزدوروں کی ٹرین سے کٹ کر ہوئی اموات کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش کے گنا اور اترپردیش کے سہارنپور میں سڑک حادثوں میں مزدوروں کی موت کا بھی معاملہ اٹھایا۔

اس پر جسٹس کول نے کہا کہ 'آپ کی باتیں صرف اخبارات کی خبروں پر مبنی ہے، آپ یہ کیسے امید کرسکتے ہیں کہ ہم کوئی حکم جاری کریں گے۔

عدالت نے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا سے دریافت کیا کہ 'کسی طرح سڑک پر چل رہے غیر مقیم مزدوروں کو روکا نہیں جاسکتا؟ اس پر تشار مہتا نے جواب دیا کہ 'ریاستی حکومتیں ٹرانسپورٹ کا نظم کررہی ہیں لیکن لوگ غصہ میں پیدل ہی نکل رہے ہیں، انتظار نہیں کررہے ہیں، ایسے میں کیا کیا جاسکتا ہے۔‘‘

سالیسیٹر جنرل نے کہا کہ 'غیر مقیم مزدور اپنی باری کا انتظام نہیں کررہے ہیں، وہ جلد سے جلد اپنے گھر پہنچ جانا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ بغیر کسی انتظار کے پیدل ہی نکل پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومتیں صرف غیر مقیم مزدوروں سے پیدل نا چلنے کے لیے درخواست ہی کرسکتی ہے، ان پر کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں بنایا جاسکتا۔

واضح رہے عرضی گزار نے اورنگ آباد کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر عرضی دائر کرکے عدالت سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.