ETV Bharat / bharat

جگن ناتھ یاترا: احکامات میں ترمیم پرغور کے لئے سپریم کورٹ تیار

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 12:51 PM IST

مرکز کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشارمہتا نے جسٹس ارون کمار مشرا کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملہ کا خصوصی ذکر کیا اور کچھ پابندیوں کے ساتھ رتھ یاترا کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

جگن ناتھ یاترا: احکامات میں ترمیم پرغور کے لئے سپریم کورٹ تیار
جگن ناتھ یاترا: احکامات میں ترمیم پرغور کے لئے سپریم کورٹ تیار

سپریم کورٹ آج اڈیشہ کے شہر پوری میں تاریخی جگناتھ یاترا پر پابندی سے متعلق احکامات میں ترمیم کی درخواست پرغور کرے گا۔

تشار مہتا نے کہا کہ 'یہ رتھ یاترا صدیوں پرانی ہے اور اسے روکنا درست نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سابقہ ​​حکم میں کچھ شرائط اور ہدایات کے ساتھ ترمیم کی جانی چاہیے ، مثال کے طور پر رتھ یاترا میں شامل ہونے کے لیے مندر میں کام کرنے والے ان لوگوں کا انتخاب کیا جانا چاہیے جو کورونا منفی ہوں'۔

اوڈیشہ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ہریش سالوے نے بھی مرکز کی درخواست کی حمایت کی، اس کے بعد جسٹس مشرا نے کہا کہ وہ تمام معاملات کی سماعت کے بعد احکامات میں ترمیم کے معاملے پر غور کریں گے۔

دریں اثنا معاملہ میں مداخلت کی کچھ درخواستیں جسٹس ایس روندر بھٹ کے سامنے چیمبر میں سماعت کے لیے درج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.