ETV Bharat / bharat

عدالت عظمیٰ کی یوآئی ڈی اے آئی اور مرکزی حکومت کو نوٹس - انڈین یونیک آئیڈینٹیٹی فیکیشن اتھارٹی

سپریم کورٹ نے پرائیوٹ کمپنیوں کوکسٹمرس کے رضاکارانہ تصدیق کے لئے آدھار ڈاٹا استعمال کرنے کی اجازت دینے والے قانون میں ترمیم کے آئینی جواز جو چیلنج کرنے والی عرضی پر مرکزی حکومت سے آج جواب طلب کیا۔

عدالت عظمیٰ کی یوآئی ڈی اے آئی اور مرکزی حکومت کو نوٹس
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 3:25 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس بی آر گوائی کی بنچ نے ایس جی وومبٹکیرے اور حقوق انسانی کے کارکن بیجواڑہ ولسن کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت اور انڈین یونیک آئیڈینٹیٹی فیکیشن اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) کو نوٹس جاری کیا اور اس معاملے کو اسی طرح کے زیر التوا عرضی کے ساتھ جوڑ دیا۔
عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ آدھار قانون میں 2019 کی ترمیم عدالت عظمی کے سابقہ حکم کی خلاف ورزی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اس کے ذریعہ پرائیوٹ کمپنیوں کی پچھلے دروازے سے انٹری کرائی ہے۔
اس سے پہلے پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے آدھار قانون کے جواز کو برقرار رکھتے ہوئے کچھ اعتراضات کئے تھے اور کہا تھا کہ پرائیوٹ کمپنیوں کو کسٹمرس کی اجازت سے بھی ان کی معلومات کی تصدیق کے لئے ڈاٹا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
بعد میں مرکز نے قانون میں ترمیم کرتے ہو ئے بینک اکاونٹ کھولنے اور موبائل فون کنکشن حاصل کرنے کے لئے صارفین کو شناختی کارڈ کے طور پر آدھار کا رضاکارانہ استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے قانون میں ترمیم کی تھی۔

Intro:Body:

eqeqwe

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.