ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: لاشوں کے نا مناسب انتظام پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا - deaths due to corona

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کے مناسب علاج اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے ساتھ بے ترتیب انتظام کے الزامات پر از خود نوٹس لیتے ہوئے جمعہ کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Jun 12, 2020, 7:44 AM IST

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ اس معاملے میں جمعہ کے روز سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اس بابت دیر شام ضمنی کاز لسٹ جاری کی گئی۔

عدالت نے اسپتالوں میں کورونا متاثر مریضوں کے علاج نہ کیے جانے اور ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کے لیے نامناسب انتظام کی میڈیا رپورٹس اور سابق وزیر قانون اور سینیئر وکیل اشونی کمار کے خط میں ذکر حقائق کا سو موٹو نوٹس ( از خود نوتس) لیتے ہوئے شنوائی کا فیصلہ کیا۔

اشونی کمار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان کی لاشوں کے ساتھ بھی بے ترتیب انتظام کی خبروں کا حوالہ دے کر معاملے کا سو موٹو نوٹس لینے کی گذارش کی تھی۔

انہوں نے اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کے لیے مدھیہ پردیش میں کورونا کے شکار ایک شخص کی لاش کو زنجیروں میں باندھ کر رکھنے کی خبروں کا حوالہ دیا تھا۔

انہوں نے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے سبب مردہ افراد کی لاش ایک دوسرے پر رکھے جانے کا حوالہ دیا تھا۔

اسے سے قبل دہلی ہائی کورٹ نے بھی کورونا وائرس کے سبب اپنی جان گنوا چکے مریضوں کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کرنے ہورہی تاخیر پر چند ہدایات جاری کی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.