انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کا استقبال کریں اور اسے قبول کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی مشروط ثالثی کی پیشکش کی گئی تھی لیکن فریقین متفق نہ ہونے کے سبب یہ ناکام ہوگئی۔
انہوں نے کہ کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قطعی اور آخری ہے اور اسے ہر حال میں مانا جائے گا اور اس فیصلہ کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی جائے گی۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے محمد عرفان سے بات کرتے ہوئے سنی بوقف بورڈ کے چیرمین ظفر فاروقی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب نظر ثانی کی درخواست داخل نہیں کی جائے گی۔