ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا نشست کے لیے پرچہ نامزدگی جمع - کیرل کمیونسٹ پارٹی

کیرل کی راجیہ سبھا سیٹ کے لیے ایم وی شریمس اور لال ورگیس کلپکاوڑی نے جمعرات کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

راجیہ سبھا نشست کے لیے پرچہ نامزدگی جمع
راجیہ سبھا نشست کے لیے پرچہ نامزدگی جمع
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:35 PM IST

لوک تانترک جنتا دل (ایل جے ڈی) کیرالہ یونٹ کے صدر ایم وی شریمس کمار نے جمعرات کو راجیہ سبھا نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ملیالم زبان کے روزنامہ 'ماتربھومی' کے منیجنگ ڈائریکٹر ، کمار نے بائیں بازو جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) کے امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

انہوں نے کیرالہ قانون ساز اسمبلی کے سکریٹری اور الیکشن آفیسر ایس وی اننی کرشنن نایر کو نامزدگی کے کاغذات دئے۔

کمارکے ساتھ ریاستی حکومت کے وزرا کدن پلی رامچندرن ، کے کرشن مورتی ، ایل ڈی ایف کنوینر اے وجئےراگھون اور کمیونسٹ پارٹی کے ایم ایل اے سی دیواکرن بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ کانگریس کے رہنما لال ورگیس کلپکاوڑی نے بھی یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ان کے ہمراہ کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ملاپلی رامچندرن ، اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رمیش چنی تھالا اور کانگریس کے ایم ایل اے کے سی جوزف بھی تھے۔

اس موقع پر ریاستی چیف انتخابی افسر ٹیکا رام مینا بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا سے مایوس شخص کی خودکشی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.