ریاست گجرات کے احمد آباد میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن میں زیادہ تر بچے ویڈیو گیمز اور موبائل کی طرف مائل ہوتے نظر آرہے ہیں۔
کورونا وائرس کا خطرہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ گھر میں رہنا ہی بہترین آپشن ہے ایسی صورتحال میں بچوں کے پاس ویڈیو گیمز اور موبائل کی سہولیات میسر ہے۔
لاک ڈاؤن سے پہلے بچے پارکوں میں اپنے دوستوں کے ساتھ مختلف قسم کے کھیلوں میں حصلہ لیتے تھے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اب باہر جانا محفوظ نہیں ہے۔ لہذا بچوں نے موبائل میں ویڈیو گیمز کھیلنا شروع کر دیا ہے۔
بچوں کا کہنا ہے کہ 'ہم اسکول جاتے تھے لیکن جب سے کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہے اور لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا ہے، تبھی سے ہم گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم موبائل میں ویڈیو گیمز، سیریل، گانے اور کارٹون وغیرہ دیکھنے کو مجبور ہیں'۔
وہیں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے گھر میں رہ کر بہت زیادہ پریشان کرتے ہیں اور ہر وقت موبائل لینے کی کی بات کرتے رہتے ہیں پڑھائی کے لئے تو مشکل سے وقت نکالتے ہیں۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں اگر اب توسیع نہیں ہوتی ہے تو شاید 8 جولائی سے گجرات میں اسکولز کھل سکتے ہیں۔