ETV Bharat / bharat

سوامی چنمیانند پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی طالبہ زیرِحراست - قانون کی طالبہ کو آج اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم

سابق مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے سینیئر رہنما سوامی چنمیانند پر جنسی زیادتی اور استحصال کا الزام عائد کرنے والی 23 سالہ قانون کی طالبہ کو آج اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے بلیک میل کرنے اور جبراً وصولی کرنےکے معاملے میں حراست میں لے لیا۔

سوامی چنمیانند پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی طالبہ زیرِحراست
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 11:01 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:48 PM IST

ایس آئی ٹی طالبہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور اسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

طالبہ نے گذشتہ روز الہ آبادہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی داخل کی تھی جسے خارج کر دیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ضمانت کے لیے متعلقہ عدالت میں عرضی دیں۔ ضمانت عرضی خارج ہونے کے بعد ہی طالبہ کی گرفتاری ہونا تقریباً طے مانا جارہاتھا۔

ایس آئی ٹی کے سربراہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس نوین آروڑہ نے کہا کہ چنمیانند کو بلیک میل کرکے پانچ کروڑ روپیے مانگنے کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں سنجے اور وکرم نے قبول کر لیا ہے کہ انہوں نے چنمیانند سے پانچ کروڑ روپیے مانگے تھے۔ دوسری جانب طالبہ نے بلیک میلنگ اور جبراً وصولی کے معاملے میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کی کوئی مدد کس لیے کر رہا تھا اس کی اطلاع اسے کیسے ہوسکتی ہے؟

اس دوران متاثرہ طالبہ نےضلع سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی دائر کی ہے۔ جج سدھیر کمار نے عرضی پرسماعت کے لیے 26 ستمبرکی تاریخ طے کی ہے۔

طالبہ کے وکیل کے مطابق ایس آئی ٹی متاثرہ طالبہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ عدالت میں طالبہ کے آنے کے وقت سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔

Intro:Body:

urdu

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 9:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.