ETV Bharat / bharat

بھارت چین تنازع: چین کی جہاں تھی نظر بھارت وہاں پر قابض - مشرقی لداخ میں پینگونگ تسو

بھارتی فوج نے مشرقی لداخ میں پینگونگ تسو کے آس پاس واقع تمام 'اسٹریٹجک پوائنٹس' پر فوجیوں اور ہتھیاروں کی تعیناتی میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چینی فوج کی ایک بڑی تعداد پینگونگ سو کے جنوبی ساحل کی طرف مارچ کر رہی تھی، جس کا مقصد مذکورہ علاقے پر تجاوزات کرنا تھا۔ لیکن ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی فوج نے ایک اہم تعیناتی کر دی ہے، یہ اونچائی والی پوزیشن ہے، چینی فوج (پی ایل اے) کی پینگونگ سو کے علاقے میں یکطرفہ طور پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی ناکام کوشش کے بعد فوج نے یہ تعیناتی کی ہے۔

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 1:41 PM IST

بھارتی فوج کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج کی جانب سے پینگونگ کے جنوبی ساحل کے ایک علاقے میں چینی فوجیوں کی تجاوزات کرنے کی تازہ کوشش کو ناکام بنانے کے بعد مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ ساتھ تمام علاقوں میں مجموعی طور پر نگرانی کے طریقہ کار میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اعلی فوجی اور دفاعی حکام نے مشرقی لداخ کی پوری صورتحال کا جائزہ لیا ہے، آرمی چیف جنرل ایم ایم ناروانے نے تازہ ترین محاذ آرائی پر اعلی فوجی عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کی۔

ذرائع نے بتایا 'فوج پینگونگ سو کے علاقے میں واقع تمام اسٹریٹجک پوائنٹس پر قابض ہے، ساتھ ہی اس سے فوج اور اسلحوں کی تعیناتی کو تقویت ملی ہے'۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تعیناتی سے اس علاقے میں بھارت کو بہت فائدہ ہوگا۔ بھارت نے خطے میں اسپیشل آپریشن بٹالین سے بھی فوجی دستے تعینات کیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چینی فوج کی ایک بڑی تعداد پینگونگ کے جنوبی ساحل کی طرف مارچ کر رہی تھی ان کا ارداہ مذکورہ علاقے پر تجاوزات کرنا تھا لیکن اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی فوج نے ایک اہم تعیناتی کر دی۔

ذرائع نے بتایا کہ مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ والے علاقوں میں چینی فضائی سرگرمیوں میں اضافہ کے پیش نظر بھارتی فضائیہ سے بھی اپنی نگرانی میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ چین نے مشرقی لداخ سے 310 کلومیٹر دور حکمت عملی کے مطابق واقع ہوتن ایئر بیس پر طویل فاصلے سے لڑاکا طیارے جے۔20 اور متعدد دیگر اہم جنگی طیارے تعینات کیے ہیں۔

گزشتہ تین مہینوں میں بھارتی فضائیہ نے اپنے تمام بڑے جنگی طیارے جیسے سکھوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار اور میراج 2000 طیارے کو مشرقی لداخ کے اہم سرحدی ایئربیس اور لائن آف ایکچول کنٹرول کے قریب دیگر مقامات پر تعینات کیا ہے۔

بھارتی فضائیہ نے چین کو بالواسطہ طور پر یہ پیغام دینے کے لیے مشرقی لداخ خطے میں رات کے وقت فضائی گشت کی اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ پہاڑی خطے کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

بھارتی فضائیہ نے مشرقی لداخ میں اپاچی جنگی ہیلی کاپٹرز کے علاوہ چینوک ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹروں کو بھی فوج کو مختلف پیشگی مقامات پر پہنچانے کے لیے تعینات کیا ہے۔

چین کی طرف سے پیونگونگ علاقے میں معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی تازہ ترین کوشش 15 جون کو وادی گلوان میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد اس خطے کا پہلا بڑا واقعہ ہے جس میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.