ETV Bharat / bharat

گاندھی جی کی 150 ویں سالگرہ پر مضمون نویسی کا مقابلہ

author img

By

Published : Sep 28, 2020, 8:09 PM IST

رتو شکلا نے بتایا کہ ریاستی تعلقات عامہ بیورو، جے پور کی جانب سے گاندھی جی کے 150 ویں سالگرہ کے اختتام پر کئی دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

MK gandhi
MK gandhi

مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بابائے قوم گاندھی جی کی 150 ویں سالگرہ کے اختتام کے موقع پر ایک ریاستی سطح کا آن لائن مضومن نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ریاستی تعلقات عامہ بیورو کے ڈائریکٹر رتو شکلا نے بتایا 'اس مقابلے میں 15-35 عمر تک کے نوجوان حصہ لے سکیں گے۔ مقابلے میں پہلا انعام 2500 روپیے، دوسرا انعام 1500 روپیے اور تیسرا انعام 1000 روپیے کا ہوگا۔ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا'۔

انہوں نے بتایا 'مضمون نویسی کے لیے 1000 الفاظ کی حد متعین کی گئی ہے۔ مقابلے کے تمام شرکاء آئندہ 15 اکتوبر تک اپنی درخواست محکمہ کے ای۔میل پر بھیج سکتے ہیں'۔

انہوں نے بتایا 'ریاستی تعلقات عامہ بیورو، جے پور کی جانب سے گاندھی جی کے 150 ویں سالگرہ کے اختتام پر کئی دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ اس کے تحت ودیادھر نگر واقع مرکزی ایوان میں گاندھی جی کی زندگی پر مبنی پینٹنگ لگائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ساتھ ہی پورے ریاست میں عوام سے گاندھی جی کے بارے میں ان کے افکار کے اظہار کرنے کا موقع دینے کے لیے اسپیشل ویڈیو ٹیمپلیٹ تیار کیا جا رہا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
تبلیغی جماعت: جمعیۃ علمائے ہند کی عرضی کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی

اس موقع پر راجستھان واقع بیورو کے دفاتر کے تعاون سے ایک ویبینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور شجر کاری کا پروگرام بھی کروایا جائے گا۔ بیورو کے نغمہ اور ڈرامہ محکمہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے لیے گاندھی جی کی زندگی پر مبنی نغمہ اور ڈرامہ بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.