سچن پائلٹ کا کہنا ہے کہ وہ دوہری ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ذمہ داری راہل گاندھی کے کہنے پر ہی سنبھال رہے ہیں۔ جب تک راہل گاندھی کا حکم ہوگا وہ دونوں ذمہ داریاں سنبھالتے رہیں گے۔
راہل گاندھی کو کانگریس کا قومی صدر بنائے جانے پر ان کا کہنا ہے کہ ان کی رائے سے زیادہ پارٹی کی رائے اس معاملے میں معنی رکھتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے کریئر میں کئی طرح کے چیلینجز تھے۔ ان کو راجستھان کی کمان اس وقت دی گئی جب سب کچھ ٹھیک نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سب سے بڑی پونجی ان پر پارٹی کا اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکن کا کام کھبی ختم نہیں ہوتا اور وہ ایک کارکن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو وہ حکومت میں ہیں ایسے میں ان کی ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہیں۔
سچن پائلٹ نے کہا کہ راجستھان میں جن کارکنان نے کانگریس کے لیے کام کیا ہم نے ان کو اہمیت دی اور ان کو ٹکٹ دیا۔
سچن پائلٹ نے سی اے اے کے بارے میں کہا کہ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے وہاں اسمبلی میں قرارداد پاس کی جائے گی۔ لیکن یہ قانون آئینی ہے یا غیر آئینی یہ فیصلہ سپریم کورٹ کو ہی کرنا ہے۔