ETV Bharat / bharat

اوم برلا بلامقابلہ لوک سبھا اسپیکر متنخب - Congress party

حکمراں اتحاد این ڈی اے کے امیدوار اوم برلا کو بلا مقابلہ سترھویں لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔

speaker-to-be-elected-today-1-1-1
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 11:46 AM IST

Updated : Jun 19, 2019, 12:09 PM IST

وزیراعظم مودی کی جانب سے آج لوک سبھا میں اسپیکر کے لیے اوم برلا کا نام پیش کیا گیا، جس کی کانگریس، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی سمیت تمام حزب اختلاف پارٹیوں نے حمایت کی ۔

اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اسپیکر کی کرسی کے پاس گئے اور نومنتخب اسپیکر کو مبارک دی۔

حکمراں اتحاد این ڈی اے نے لوک سبھا کی سربراہی کے لیے راجستھان کے کوٹہ پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اوم برلا کو امیدوار منتخب کیا تھا۔

اس سے قبل کانگریس اور یو پی اے کی دوسری اتحادی جماعتوں نے لوک سبھا کے اسپیکر کے لیے بی جے پی کے امیدوار اوم برلا کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا تھا کہ پارٹی نے این ڈی اے کی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سترہویں لوک سبھا کے پہلے سیشن کا آغاز پیر کے روز سے ہو گیا تھا، جہاں پہلے روز نو منتخب ارکان نے حلف لیا، اس سے قبل عبوری اسپیکر کے طور پر ویریندر کمار نے حلف لیا تھا۔ اس سے قبل اس عہدے کے لیے مینکا گاندھی کا بھی نام سامنے آیا تھا، تاہم بعد میں اوم برلا کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔

واضح رہے کہ اوم برلا اس سے قبل کوٹہ ساؤتھ حلقہ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔انہوں نے سترہویں لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے امیدوار رامنارائن مینا کو شکست دی تھی۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
Last Updated : Jun 19, 2019, 12:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.