ETV Bharat / bharat

گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل - مشہور گلوکار ایس پی بالسوبرامنیم

ایس پی بالاسبرامنیم کی جلد صحتیابی کے لئے نامور فلمی ہدایتکار بھارتی راجا نے سنیما انڈسٹری کی طرف سے اجتماعی دعا کی اپیل کی ہے۔

bala subramaniam
bala subramaniam
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 8:02 AM IST

نامور پلے بیک گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم (ایس پی بی) کووڈ -19 سے متاثر ہونے کے بعد اب لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ان کا علاج کرنے والے اسپتال میں بتایا گیا کہ مشہور گلوکار ایس پی بالاسبرامنیم کا علاج جاری ہے اور وہ وینٹی لیٹر اور ایکسٹرا پوروریل ممبرین آکسیجنن سپورٹ (ای سی ایم او) پر ہیں۔

اطلاع کے مطابق گلوکار کی جلد صحتیابی کے لئے تامل فلم برادران آج شام اجتماعی دعائیں کریں گے۔

معروف فلم ڈائریکٹر بھارتی راجا نے کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے 74 سالہ پلے بیک گلوکار کی صحتیابی کے لئے جمعرات کے روز سنیما انڈسٹری کی طرف سے اجتماعی دعا کی اپیل ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیکل سروسز) ڈاکٹر انورادھا بھاسکرن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ان کا علاج کرنے والی ماہر میڈیکل ٹیم ان کے اہم پیرامیٹرز پر قریبی نگرانی کر رہی ہے جو اس وقت قابل اطمینان ہے'۔

واضح رہے کہ مشہور پلے بیک گلوکار کو پانچ اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جنہیں کورونا وائرس مثبت ہوا تھا۔

دریں اثنا تامل فلم ڈائریکٹر اور ان کے دوست بھارتی راجا نے کہا کہ 'پوری فلم برادری جمعرات کی شام چھ بجے ایک منٹ خاموشی سے دعا مانگے گی اور پھر ان کی جلد صحتیابی کے لئے ان ہی کا گایا ہوا گانا بھی بجایا جائے گا'۔

میوزک ڈائریکٹرز الیاراج، اے آر رحمان، اداکار رجنی کانت، کمل ہاسن کے ساتھ دیگر نغمہ نگار، ہدایت کار، موسیقار، فلم انڈپلائز فیڈریشن آف ساؤتھ انڈیا کے اراکین، پروڈیوسر، تھیٹر کے مالکان، تقسیم کاروں کے علاوہ دنیا بھر کے شائقین ایس پی بی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں سب کو اجتماعی دعا میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں'۔

انہوں نے کہا اور یاد دلایا کہ جب 1980 کی دہائی میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ ایم جی رام چرن اسپتال میں داخل تھے تو اسی طرح کی دعا کی گئی تھی اور رہنما صحتیاب ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.