جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ ذرائع نے کہا ہے کہ ' تیزی سےپھیل رہے کورونا وائرس سے جوجھ رہے چین کو اس سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا پچاس لاکھ ڈالر دے گا'۔
جنوبی کوریا اس کے علاوہ 20 لاکھ فیس ماسک، ایک لاکھ دفاعی کوور، چشمے اور دیگر میڈیکل سہولیات بھی فراہم کرے گا۔
اس بات کا اعلان جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ۔ ان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس کا پہلا معاملہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے وہان شہر میں درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ دیگر 15 ممالک میں پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: کرونا وائرس: نیپال کے سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری
اس وباسے چین میں اب تک 170 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 7711 لوگ متاثر پائے گئےہیں۔