ان مزدوروں میں 147مرد اور20خواتین ہیں۔وہ کوچی میں کپڑا سلائی کرنے والی ایک فیکٹری میں کا کرتے تھے۔مسٹر سود نے ایئر ایشیا طیارہ میں ان مزدوروں کے جانے کا انتظام کیا تھا۔یہ طیارہ آج کوچی سے بھونیشور پہنچا۔ان میں بیشتر مزدوروں کے لئے یہ پہلا ہوائی سفر تھا۔ایئر ایشیا نے مسٹر سود کے مشن کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔مسٹر سود نے کہا کہ جب انہوں نے مہاجر مزدوروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا تو ان کے ذہن میں ایک ہی بات تھی کہ وہ کیسے ان کے اہل خانہ سے ملواسکتے ہیں اور گھر پہنچا سکتے ہیں۔
بھونیشور پہنچنے والے مزدوروں میں سے ایک پرشانت کے کہا’ہم تہہ دل سے مسٹرسونوسود کا شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہمیں گھر پہنچانے کا انتظام کیا۔ان کی تعریف کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ہم کئی ماہ سے اپنے اہل خانہ سے نہیں ملے تھے۔ہماری خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے