ETV Bharat / bharat

سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد - سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد

سونیا گاندھی کمیٹی کے ساتھ ساتھ کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بھی کورونا بحران کے موجودہ حالات کے بارے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کر رہی ہیں۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے کورونا کے خلاف جنگ کے سلسلے میں حکومت کو بہت ساری مثبت تجاویز پیش کی ہیں۔

sonia-gandhi-to-hold-congress-working-committee-meeting
سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 6:47 PM IST

واضح رہے کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی اجلاس میں سونیا گاندھی کے علاوہ راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، احمد پٹیل اور کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، جس ٍمیں راجستھان سے اشوک گہلوت اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن کے طور پر رگھوویر مینا بھی شامل ہو رہے ہیں۔

ویڈیو

کورونا بحران کے درمیان یہ دوسرا موقع ہے جب کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلی سے مشورہ لیں گی۔ ماہرین کے مطابق ، کانگریس کی صدر کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش میں مبتلا ہیں اور وہ ان کی روک تھام اور لاک ڈاؤن میں سختی سے پیروی کرنے کے لیے کہہ سکتی ہیں۔

کورونا بحران کی وجہ سے مرکزی حکومت کو مشورہ دینے کے لیے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس کی جانب سے بنائے گئے کورونا مشاورتی کمیٹی کی طرف سے تیار کی گئی رپورٹ پر بھی کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

آپ کو بتاتا دیں کہ منموہن سنگھ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی میٹنگ ایک بار پہلے بھی ہو چکی ہے اور اب ایک دو دن میں یہ کمیٹی اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.