اترپردیش کی رائے بریلی سیٹ سے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی پانچویں مرتبہ الیکشن لڑیں گی۔
وہ 2004 سے مسلسل اس سیٹ پر الیکشن جیت رہی ہیں۔گزشتہ عام انتخابات میں مودی لہر کے باوجود رائے بریلی کے ووٹروں نے ان کا ساتھ دیا تھا اور انہیں بھاری ووٹوں سے کامیاب بنایا تھا۔
رائے بریلی سیٹ 1957 میں وجود میں آئی تھی. وہاں اب تک 16 لوک سبھا انتخابات اور تین ضمنی انتخابات ہوئے ہیں جن میں سے 16 بار کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔
کانگریس کو 1977 میں یہاں پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور 1996 اور 1998 میں بی جے پی نے جیت درج کی تھی۔ سال 1999 کے بعد سے اس سیٹ پر کانگریس کا مسلسل قبضہ ہے۔
مسز گاندھي نے رائے بریلی سے پہلی بار 2004 میں انتخاب لڑا تھا اور تقریباً ڈھائی لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کانگریس صدر رہتے انہوں نے 2009 اور 2014 میں بھی یہیں سے الیکشن لڑا اور جیت کا سلسلہ برقرار رکھا.
گزشتہ انتخابات میں کانگریس رائے بریلی کے علاوہ امیٹھی میں بھی جیت درج کر پائی تھی۔ بی جے پی نے ریاست کی 80 میں سے 71 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا۔