مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ہاتھرس کیس کو لے کر راہل گاندھی کی نکتہ چینی کی ہے، انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا دورہ سیاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اراکین پارلیمان سیاسی ڈرامہ کررہے ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی سے بات ہوئی ہے، انہوں نے انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے، متاثرہ شخص کو ضرور انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھرس معاملہ میں بی جے پی کے رکن پارلیمان کا آڈیو وائرل
واضح رہے کہ اسمرتی ایرانی ہفتے کی صبح 11 بجے لال بہادر شاستری وارانسی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں۔ انہوں نے ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات نہیں کی۔ لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے ہاتھرس کے واقعے سے متعلق میڈیا اہلکاروں نے سوال کیا اس دوران انہوں نے میڈیا اہلکاروں کے پوچھے گئے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔
لیکن انہوں نے وارانسی میں اپنے ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی پر زبردست نکتہ چینی کی، اور راہل گاندھی کو دوغلہ تک کہہ ڈالا۔