ETV Bharat / bharat

'بڑی تعداد میں چینی فوج مشرقی لداخ میں داخل ہوئی ہے' - بھارت چین کشیدگی

حالیہ بھارت چین کشیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں چینی فوج لداخ کے مشرقی حصہ میں داخل ہوئی ہے۔

راجناتھ سن؎نگھ
راجناتھ سن؎نگھ
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 2:14 PM IST

بھارت اور چین کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے کشیدگی جاری ہے، اسی کے بارے میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سبھی ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس ضمن میں 6 جون کو بھارت اور چین کے اعلی دفاعی رہنماؤں کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا 'فی الحال یہ بات سچ ہے کہ سرحد پر چین کا دعوہ ہے کہ ہماری سرحد یہاں تک ہے اور بھارت کا دعوہ ہے کہ ہماری سرحد یہاں تک ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'اسی بات کو لے کو لے کر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جس کے بعد بڑی تعداد میں چینی فوج لداخ میں داخل ہوئی ہے'۔

رپورٹس کے مطابق یہ کہا جارہا ہے کہ بڑی تعداد میں چینی فوج لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی جانب سے وادی گلوان اور پینگوگ میں داخل ہوئی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا 'چین کو اس مسلے کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے تاکہ یہ مسلہ جلد حل ہو سکے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا 'ڈوکلام تنازعہ سفارتی اور فوجی مذاکرات کے ذریعے حل کیا گیا تھا۔ ہم نے ماضی میں بھی اسی طرح حالات کا حل تلاش کیا ہے۔ موجودہ معاملے کو حل کرنے کے لئے فوجی اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے'۔

انہوں نے بھارت کی دیرینہ پالیسی کے بارے میں کہا "بھارت کسی بھی ملک کو تکلیف نہیں پہنچاتا ہے اور اگر کوئی بھارت کو ٹھیس پہنچانا چاہے تو برداشت نہیں کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.