وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی صدر امت شاہ کے خلاف باغیانہ تیور رکھنے والے بی جے پی رہنما اور بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا کو اس بار بی جے پی نے اپنا امید وار نہیں بنا یا ہے۔
بہار میں 40 سیٹوں پر بی جے پی،جے ڈی یو، ایل جے پی اتحاد کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
اس فہرست میں بہار کے صاحب پٹنہ سے شتروگھن سنہا کی جگہ مرکزی وزیر روی شنکر پرساد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شترو گھن سنہا بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ گذشتہ جنوری میں ممتا بنرجی کی قیادت میں ہوئی عظیم اتحاد ریلی میں بھی شریک ہوئے تھے۔