شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔ تمام مذاہب کے افراد کسی نہ کسی طرح سے اپنا احتجاج درج کروارہے ہیں۔
شہر حیدرآباد میں بھی سی اے اے کی مخالفت میں احتجاجی جلوس نکالے گئے اور احتجاج کیا گیا۔ نماز جمعہ کے موقع پر چار کے قریب واقع مسجد دار الشفاء پر بھی ایک انوکھے انداز میں احتجاج کیا گیا۔
نماز جمعہ کے بعد شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دستخطی مہم چلائی گئی جس میں کثیر تعداد میں مسجد کے مصلیوں اور عوام نے حصہ لیتے ہوئے اس مہم کے خلاف اپنے دستخط ثبت کیے۔