ETV Bharat / bharat

ایوان کے فلور پر اتحاد کو برقرار رکھیں: گہلوت

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے پارٹی کے اراکین اسمبلی سے ایوان کے فلور پر اپنے اتحاد کو برقرار رکھنے اور وقت آنے پر اسے ظاہر کرنے کو کہا ہے۔

show your unity on the floor of the house: gehlot says at clp meet
'اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں'
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 9:33 AM IST

راجستھان کے جیسلمیر کے ایک ریزورٹ میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 'ہم سب جمہوریت کے سپاہی ہیں۔ ہم اس جنگ کو جیتنے جا رہے ہیں اور ساڑھے تین برس کے بعد اسمبلی کا الیکشن بھی جیتیں گے'۔

وزیراعلی نے کہا ہے کہ 'آپ نے جو اتحاد اب تک دکھایا ہے، وہی اتحاد آپ کو ایوان میں بھی دکھانا ہے'۔

بتادیں کہ سچن پائلٹ اور دیگر باغی ارکان اسمبلی کی بغاوت کے بعد ریاست میں سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔

ریاستی اسمبلی کا اجلاس 14 اگست سے شروع ہوگا اور اراکین اسمبلی کی جانب سے اجلاس کے دوران اعتماد کا ووٹ ڈالنے کا امکان ہے۔

گہلوت نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کریں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی ایک فہرست پیش کریں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس پر کام کرے گی۔

کانگریس کے رہنماؤں اجے ماکن، رندیپ سرجے والا اور ریاستی یونٹ کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اویناش پانڈے نے کہا کہ 'پارٹی کی آزادی کے بعد اور اس سے پہلے کی جدوجہد کی ایک تاریخ ہے'۔

انہوں نے ریاست میں موجودہ سیاسی بحران میں کانگریس کی حمایت کرنے والی دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

کانگریس کے اراکین اسمبلی فی الحال جیسلمر کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں کیوںکہ پائلٹ اور ان کے حامی 18 ایم ایل ایز نے بغاوت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.