ETV Bharat / bharat

رامبن: صاف پانی کی قلت سے پریشان لوگوں کا احتجاج - فمروٹ

رامبن قصبہ اور گرد و نواح علاقوں میں پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور قصبہ کے رہائشیوں کو بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رامبن قصبہ میں صاف پانی کی سپلائی مکمل طور بند ہو گئی ہے۔

fds
fds
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 3:57 AM IST

جموں کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول کے دور دراز پنچایت فمروٹ میں سینکڑوں لوگوں نے بلاک صدر سنگلدان میں پینے کے صاف پانی کی عدم سپلائی پر محکمہ پی ایچ ای اور ضلغ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

ویڈیو

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی ماہ سے پینے کے صاف پانی کی زبردست قلت ہے اور لوگ صاف پانی کی بوند کیلئے ترس رہے ہیں۔

پوری پنچایت میں صاف پانی کی سپلائی مکمل طور بند ہو گئی ہے، جس کے سبب پانی کی قلت پیدا ہو گئی۔ کئی بار محکمہ جل شکتی کے افسران سے گذارش کی گئی، لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔ آخرکار لوگ ندی نالوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے۔

سرپنچ فمروٹ نے کہا بیک ٹو ولیج مرحلہ سویم میں نوڈل افسر نے پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کی بات کہی تھی، اس کے باوجود لوگوں کو بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے موسم سرما میں پہاڑی علاقوں میں سخت برف باری ہوتی ہے اور اس وقت لوگوں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے گذارش کی ہے کہ وہ آنے والی برف باری سے قبل پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.