ETV Bharat / bharat

شیو راج کابینہ میں توسیع، 28 وزراء کی حلف برداری - مدھیہ پردیش بی جے پی

گورنر آنندی بین پٹیل نے یہاں راج بھون میں منعقدہ حلف برداری کی سادہ تقریب میں نئے وزرء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

شیو راج کابینہ میں توسیع، 28 وزراء کی حلف برداری

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 1:16 PM IST

Updated : Jul 2, 2020, 2:01 PM IST

مدھیہ پردیش میں وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 28 نئے وزراء کو شامل کیا، جن میں 20 کابینی اور 8 ریاستی وزیر شامل ہیں، تقریباً 10 سینئر وزیر کا تعلق جیوتی رآدتیہ سندھیا کے خیمے سے ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان اور جیوتی رادتیہ سندھیا کے علاوہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، بی جے پی کے سینئر رہنما ونے سہستربدھے، ریاستی صدر وشنو شرما اور دیگر رہنما اور سینئر افسران موجود تھے۔

شیو راج کابینہ میں توسیع، 28 وزراء کی حلف برداری

اب ریاستی کابینہ میں وزراء کی کل تعداد 33 ہوگئی ہے، جن میں 25 کابینی اور 8 ریاستی وزیر شامل ہیں، 230 رکنی اسمبلی میں مقررہ ضابطوں (زیادہ سے زیادہ 15 فیصد) کے مطابق زیادہ سے زیادہ 35 وزیر شامل ہوسکتے ہیں، جن میں وزیراعلی بھی شامل ہیں، اس طرح اب کابینہ میں محض ایک سیٹ خالی ہے۔

حلف لینے والے وزراء میں گوپال بھارگو، وجے شاہ، جگدیش دیوڑا، یشودھرا راجے سندھیا، بھوپیندر سنگھ، ایدل سنگھ کنشانا، برجیندر پرتاپ سنگھ، وشواس سارنگ، امرتی دیوی، پربھو رام چودھری، مہیندر سنگھ سسودیا، پردیومن سنگھ تومر، پریم سنگھ پٹیل، اوم پرکاش سکلیچا، اوشا ٹھاکر، اروند بھدوریا، ڈاکٹر موہن یادو، ہردیپ سنگھ ڈنگ، راجوردھن سنگھ دتی گاؤں، بھارت سنگھ کشواہا، اندر سنگھ پرمار، رام کھیلاون پٹیل، رام کشور کانورے، برجیندر سنگھ یادو، گرراج ڈنڈوتیا، سریش دھاکڑ، او پی ایس بھدوریا، بساہو لال ساہو کے نام شامل ہیں۔

Last Updated : Jul 2, 2020, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.