مسٹر چوہان نے ٹویٹ کرکے کہا ہے ’اہم پی بورڈ کے 12 ویں کے امتحان میں پاس ہونے والے سبھی بھانجے بھانجیوں کو مبارکباد۔میرے بچوں تمہاری محنت کایہ اچھا پھل ہے۔روشن مستقبل کےلئے ہمیشہ محنت کرتے رہو۔تعلیم سے ہی تمہارے خواب پورے ہوں گے۔تم کامیاب ہو،آگے بڑھو،میری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔‘
مسٹر چوہان نے آگے لکھا ہے ،’’میرے بچوں ،اگر تمہاری امید کے مطابق نتیجہ نہ آیا ہو،تو مایوس مت ہونا۔’رک جانا نہیں ‘منصوبے کے طورپر تمہارے پاس ایک اور موقع ہے۔تم پھر سے امتحان دے کر پاس ہو سکتے ہو۔پوری صلاحیت کے ساتھ کوشش کرو۔میرا آشیرواد تمہارے ساتھ ہے۔‘‘