شرد پوار نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ 14 اور 15 مارچ کو دارالحکومت دہلی میں ملک بھر کی مختلف علاقائی پارٹیوں کے ساتھ ملاقات کریں گے، اور عظیم اتحاد کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ نیشنلسٹ کانگرسی پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو تقریبا حتمی شکل دے دیا گیا ہے اور جلد ہی اس تعلق سے آفیشیل اعلان کیا جائے گا۔
شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانے کے دیگر افراد کی سیاسی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں، انہیں یہ لگتا ہے کہ اب ان کے آرام کا وقت آگیا ہے، پوار نے بتایا کہ مادھا سیٹ سے انہوں نے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے۔
شرد پوار نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تعلق سے کہا کہ بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے گی، لیکن حکومت سازی کے لیے اسے اتحادیوں کی ضرورت ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کو دوسرا موقع ملنے کا امکان نہیں ہے۔ مودی کا دوبارہ وزیراعظم بننا مشکل ہے۔