ETV Bharat / bharat

عالمی یوم خواتین اور شاہین باغ کی خواتین

ایسے وقت میں جبکہ دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، بھارت کے دارالحکومت دہلی میں متنازعہ اور مذہبی تعصب پر مبنی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ کی خاتون مظاہرین نسوانی قوت کے نئے سنگ میل کے طور پر ابھری ہیں۔

عالمی یوم خواتین اور شاہین باغ کی خواتین
عالمی یوم خواتین اور شاہین باغ کی خواتین
author img

By

Published : Mar 6, 2020, 11:53 PM IST

15دسمبر 2019 کو دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ شاہین باغ میں کچھ مقامی خواتین کالندی کنج کے مصروف قومی شاہراہ کو گھیر کر بیٹھ گئیں، یہ احتجاج جامعہ کے طلباء و طالبات پر دہلی پولیس کے ذریعہ بربریت کے بعد شروع کیا گیا، اس مظاہرہ میں کئی نشیب و فراز آئے لیکن یہ مظاہرہ آج تک جاری ہے۔

شاہین باغ مظاہرہ کی خواتین اپنے آپ کو شاہین بلاتی ہیں، اس مظاہرہ میں چار دادیاں سامنے آئیں جو مظاہرہ کا چہرہ کہلاتی ہیں، مظاہرہ 88 ویں دن میں داخل ہورہا ہے اور اسی بیچ عالمی یوم خواتین بھی منایا جارہا ہے۔ شاہین باغ کی خاتون مظاہرین آج کے دن کو جشن کے دن کی بجائے یوم احتجاج کا دن قرار دے رہی ہیں۔

جامعہ سے اردو میں گریجویشن کر چکی شاہین ملک پر مظاہرہ کی نظامت کی ذمہ داری ہے، وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مظاہرہ کی نظامت کرتی ہیں، وہ ہر دن مظاہرہ میں شامل ہوتی ہیں، شروعات میں اہل خانہ کی جانب سے اعتراضات کئے گئے مگر اب وہ بھی مان گئے۔

عالمی یوم خواتین اور شاہین باغ کی خواتین

شاہین ملک کہتی ہیں کہ 2020 کا یوم خواتین شاہین باغ کی خواتین کے نام ہے کیونکہ یہاں جس طاقت سے خواتین ابھری ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اس مظاہرہ میں ریتو نام کی ایک خاتون شامل ہیں جو گزشتہ 2 ماہ سے مظاہرہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، جب انہیں ذمہ داری دی جاتی ہے تو وہ اسٹیج پر چلی آتی ہیں، ورنہ وہ خواتین کے ساتھ مجمع میں بیٹھتی ہیں، ان کی زندگی میں اس مظاہرہ کی وجہ سے کئی بدلاو آئے اور ان کے لئے یہ مظاہرہ بہت اہم ہے۔

اس مظاہرہ میں 4 دادیاں بہت مشہور ہوئیں، ان میں ایک دادی سروری ہیں، مہینوں گزرنے کے باوجود ان کا حوصلہ ابھی بھی طاقتور ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی جاری رہے گی اور ہم سب شہریت قانون کے خلاف پوری طاقت سے لڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.