سینئر وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندر آج جمعرات کو سہ پہر ایک بار پھر شاہین باغ پہنچیں گے، گزشتہ روز دونوں شاہین باغ پہنچے تھے اور مظاہرین سے بات چیت بھی کی تھی لیکن سبھی مظاہرین سے پوری بات نہیں ہو پائی تھی جس کی وجہ سے دونوں نے جمعرات کو دوبارہ آنے کی بات کہی تھی۔لہٰذا، آج سہ پہر تین بجے وہ شاہین باغ پہنچیں گے اور مظاہرین سے بات چیت کر کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔
سپریم کورٹ نے سینیئر وکیل سنجئے ہیگڑے، سادھنا رام چندرن اور وجاہت حبیب اللہ کو بطور مصالحت کار مقرر کیا ہے۔ یہ تینوں افراد شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کر کے وہاں سے انہیں ہٹنے پر راضی کر نے یا اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ 24 فروری کو مصالحت کاروں کی یہ ٹیم سپریم کورٹ میں اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ مصالحت کار کی ٹیم تین اعلی شخصیات پر مشتمل ہے جن میں سے دو ہی افراد شاہین باغ پہنچے تھے جبکہ سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ اب تک شاہین باغ نہیں گئے ہیں۔