بہار کے مغربی چمپارن میں مجھولیا تھانہ علاقہ کے جوکٹیا چوک کے نزدیک قومی شاہراہ نمبر 727پر اسکارپیو اور آٹو رکشے کے تصادم میں 2 خواتین اور بچی سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک شخص کی شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع مطابق مسافروں کو لیکر آٹو رکشہ تیزی سے بیتیا کی طرف جارہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے تیز رفتار سے آرہی اسکارپیو سے سیدھی ٹکر ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو بیتیا گورنمنٹ میڈیکل ہسپتال میں داخل کرا دیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔