ان دنوں بھارت کے جنوبی ریاست کیرالہ میں زبردست بارش کے سبب سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہیں، جبکہ 51 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ریاست کے 8 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارت کی راحت رساں ایجنسی 'این ڈی آر ایف' نے اب تک 1 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا ہے۔
این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی رندیپ کمار رانا نے بتایا کہ بھارت کے جنوبی تین ریاستوں میں متاثرین تک این ڈی آر ایف کی ٹیم رسائی کر رہی ہے۔ اور انہیں راحت رسانی سے متعلق ہر طرح کی خدمات مہیا کرائی جا رہی ہیں۔