ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ مول سنگھ رانا نے بتایا کہ ملزم لوکیش (22) جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کا چچا ہے۔ انہوں نےبتایا کہ ملزم اس بچی کو بہلا پھسلا کر نزدیک میں واقع ایک کھیت میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس دوران راہگیر میں سے ایک نوجوان نے اسے دیکھ لیا، جس کےبعد وہ جائے واقع سے فرار ہوگیا۔
رانا نےبتایا کہ پولس نے کچھ ہی گھنٹوں کےاندر ہی اسے گرفتار کرلیا۔ آبروریزی کی شکار بچی کا یہاں ضلع ہیڈکوارٹر کے آر بی ایم اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈاکٹروںنے بتایا کہ متاثرہ بچی کی حالت مستحکم ہے۔