حوثی حمایت یافتہ المسیح براڈکاسٹر کے مطابق فوجی اتحاد نے ڈالے صوبہ کے کاتابہ ضلع میں ایک مکان پر حملہ کیا جس میں 13شہریوں کی موت ہوگئی۔
اس نے بتایا کہ ملبہ کے نیچے ابھی بھی کچھ مزید لوگوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب یمن کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کو حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں مارچ 2015سے ہی فضائی مدد مہیا کرا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اکثر حوثی باغیوں پر حملہ کرتا رہتا ہے۔