ETV Bharat / bharat

آج ہی کے دن چندریان-2 کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 8:43 AM IST

آج کا دن تاریخ کے صفحات میں درج ہےکیوں کہ 7 ستمبر یعنی آج ہی کے دن دہلی ہائی کورٹ میں ہوئے بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ، بھارت کی چندریان 2 مہم 7 ستمبر 2019 کو ناکام ہوگئی تھی۔ اس دن پیش آنے والے کچھ اہم واقعات اس طرح ہیں۔

7 ستمبر: آج ہی کے دن چندریان-2 کا رابطہ ٹوٹا تھا

نو سال قبل 7 ستمبر کو دہلی ہائی کورٹ کے گیٹ نمبر پانچ کے باہر ایک طاقتور دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوئے تھے۔ یہ خوف ناک واقعہ تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی (ایچ جے آئی) نے قبول کی تھی۔ سنہ 2011 کے اس خوفناک واقعے کے بعد تاریخ میں 7 ستمبر کی تاریخ دردناک دن کے طور پر درج ہوگئی تھی۔

سات ستمبر کی تاریخ بھارت کے لئے ایک تاریخی کارنامہ کے طور پر بھی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اپنے 'چندریان -2' مشن کے حصے کے طور پر چاند پر لینڈر 'وکرم' کو اتارنے کی کوشش کی تھی، لیکن چاند کی سطح سے صرف 2.1 کلو میٹر کی اونچائی پر لینڈر کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسرو کے سائنس دانوں کی کئی سال کی محنت برباد ہوگئی اور پورے ملک میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

ملک اور دنیا کی تاریخ میں 7 ستمبر کی تاریخ کو ریکارڈ کیے گئے دیگر اہم واقعات حسب ذیل ہیں۔:

  • 1812: نیپولین نے روسی فوج کو شکست دی۔
  • 1822: برازیل نے پرتگال سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔
  • 1906: بینک آف انڈیا کا قیام۔
  • 1921: مس امریکہ مقابلہ شروع ہوا۔
  • 1923: ویانا میں انٹرپول کا قیام۔
  • 1927: فلیو ٹیلر مکمل الیکٹرانک ٹی وی بنانے میں کامیاب رہا۔
  • 1931: گول میز کانفرنس کا دوسرا اجلاس لندن میں شروع ہوا۔
  • 2008: ہند-امریکہ جوہری معاہدے کے تحت این ایس جی۔ بھارت کے 45 ممبران نے جوہری تجارت کو بین الاقوامی برادری سے مستثنیٰ کیا۔
  • 2009: بھارت کے پنکج اڈوانی نے ورلڈ پروفیشنل بلئرڈس کا اعزاز جیتا۔
  • 2011: دہلی ہائی کورٹ کے گیٹ نمبر پانچ کے باہر بم دھماکے میں 17 افراد ہلاک، 76 زخمی ہوئے۔
  • 2019: بھارت کا چندریان 2 مشن ناکام، لینڈر 'وکرم' کا چاند پر لینڈنگ سے قبل ہی زمین کے کنٹرول سینٹر سے رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.