ETV Bharat / bharat

جونیئر کی حلف برداری کے خلاف سینئر جج کی درخواست مسترد - جونیئر جج کے خلاف عرضی خارج

سپریم کورٹ نے کرناٹک میں ایک جونیئر کو ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر حلف دلائے جانے پر روک لگانے کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

جونیئر کی حلف برداری کے خلاف سینئر جج کی درخواست مسترد

author img

By

Published : May 4, 2020, 2:56 PM IST

جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نے چیف ڈسٹرکٹ سیشن جج کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ انہیں حلف برداری پر روک لگانے کے حوالہ سے درخواست دائر کرنے میں تاخیر ہو گئی۔

جسٹس گپتا نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا 'اگرچہ آپ (درخواست گزار) سینئر ہیں، لیکن آپ کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے میں تاخیر ہو گئی۔ پندرہ منٹ بعد حلف برداری ہونے والی ہے. این موقع پر کورٹ سماعت نہیں کر سکتا'۔

عدالت عظمی نے کہا کہ کسی جج کو ترقی دی گئی ہو اور وہ حلف لینے والا ہو تو پہلے سے درخواست دائر کی جانی چاہئے تھی، نہ کہ حلف سے کچھ دیر پہلے۔ آئین کے آرٹیکل 32 کے تحت کسی کی حلف برداری سے عین پہلے عرضی دائر نہیں کی جا سکتی۔

درخواست گزارنے اپنے جونیئر کی کرناٹک ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر تقرری پر روک لگانے کی درخواست عدالت سے کی تھی۔ انہوں نے سینیارٹی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج ہونے والی حلف پر روک کی مانگ کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.