مرکزی حکومت اسکولز میں لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دے رہی ہے۔ انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ' سمگرشکشا کے تحت سرکاری اسکولز میں درجہ ششم سے 12 ویں جماعت کی طالبات کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جارہی ہے۔
اس مقصد کے تحت لڑکیوں میں اپنے تحفظ اور اپنی ترقی سمیت سیلف ڈیفنس کاہنر پیداکرنے کے لیے فی اسکول ماہانہ 3000 روپے کی شرح سے تین ماہ تک کے لیے فنڈ مہیا کرایا جاتا ہے۔
سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ کستورباگاندھی بالیکاودیالیہ ( کے جی بی وی ) جو کہ درجہ سے 12 ویں تک اور محروم طبقات سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کا رہائشی اسکول ہے۔ سینٹرل تبتن اسکول ایڈمنسٹریشن ( سی ٹی ایس اے ) کے ذریعہ چلائے جارہے۔ اسکولوں نیز کیندریہ ودیالیہ ( کے وی ایس ) ، جواہرنوودیہ ودیالیوں میں طالبات کو پابندی کے ساتھ سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ یہاں لڑکیوں کو جوڈو، تاوکونڈے اورباکسنگ وغیرہ کے ٹریننگ دی جاتی ہے۔ کیندریہ ودیالیوں میں علاقائی اورقومی سطح پر ان تین کھیلوں میں بین اسکول مسابقت اور ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جا تاہے۔
اس نے اپنے 18فروری ، 2014، 28اگست ،2014، یکم ستمبر ، 2014اور6نومبر ، 2014 کے مراسلوں کے ذریعہ یوجی سی نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے احاطے کے اندراورباہرطالبات کی حفاظت سے متعلق رہنما خطوربھی جاری کئے ہیں۔
دہلی پولیس کی خواتین اور بچوں سے متعلق اسپیشل پولیس اکائی ( ایس پی یو ڈبلیو اے سی ) طالبات ، ملازمت پیشہ خواتین اور ہاوس وائف کے لئے اسکولوں /کالجوں /ایم این سی /اسپتالوں / اداروں /این جی او/ این سی سی /ہوٹلوں وغیرہ کے سربراہان کی درخواست پر سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ اور ورکشاپ کا اہتمام کرتاہے ۔