ETV Bharat / bharat

بھوپال میں ششی تھرور کے خلاف مقدمہ درج - بھوپال میں ششی تھرور

یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران تشدد بھڑکانے کے الزام میں کانگریس کے رہنما ششی تھرور اور متعدد صحافیوں کے خلاف دہلی میں مقدمہ درج ہونے کے بعد اب بھوپال میں بھی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

بھوپال میں ششی تھرور کے خلاف بغاوت  کا مقدمہ درج

author img

By

Published : Jan 29, 2021, 10:22 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مسرود پولیس اسٹیشن میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور کے خلاف بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نوئیڈا میں بھی ششی تھرور کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

ششی تھرور کے علاوہ دہلی کے متعدد صحافیوں کے خلاف بھی مسرود تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کچھ سماجی کارکنوں اور تنظیموں کی شکایت پر ششی تھرور کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور پر کسانوں کی تحریک کے بارے میں ٹویٹر پر غلط ٹویٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دہلی کے بہت سے بڑے اداروں کے صحافیوں پر بھی غلط معلومات پوسٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

الزام یہ بھی عائد کیا گیا ہے کہ ششی تھرور اور کچھ صحافیوں نے غلط معلومات دے کر کسانوں کو اکسانے کا کام کیا ہے۔ اسی سلسلے میں نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں بھی سابق مرکزی وزیر ششی تھرور اور متعدد صحافیوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ششی تھرور کے علاوہ جانے مانے صحافی راج دیپ سردیسائی، مرنال پانڈے، پریش ناتھ، اننت ناتھ اور ونود کے جوس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

وہیں اطلاع کے مطابق مسرود پولیس اسٹیشن کے علاوہ بھوپال کے متعدد پولیس اسٹیشنز میں سماجی تنظیموں نے ششی تھرور سمیت کچھ صحافیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسرود پولیس اسٹیشن کے بعد دارالحکومت کے دیگر پولیس اسٹیشن میں بھی ایف آئی آر درج کیا جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ نوئیڈا میں ارپت مشرا نامی شخص نے ششی تھرور، سینئر صحافی ونود پانڈے، ظفر آغا اور راج دیپ سردیسائی و دیگر 8 لوگوں کے خلاف نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ان پر26 جنوری کو کسان کی موت کی غلط خبر نشر کرنے کا الزام ہے۔ سیکٹر 20 تھانہ میں تعزیرات ہند کے دفعہ 153a ، 153b ، 295a 298 ، 504 ، 506 ، 505 ، 124a ، 34 ، 120 اور 66 آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ ان دفعات میں جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے، نسلی اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے اور اشتعال پیدا کرنے والی خبریں نشر کرنے، ملک سے غداری اور ملک کی خودمختاری اور سالمیت کو خطرہ کے مقدمہ شامل ہیں۔

وہیں گزشتہ روز ممتاز کسان رہنما و سوراج ابھیان کے سربراہ یوگنیدر یادو، سماجی کارکن میدھا پاٹکر اور بھارتی کسان یونین کے ہریانہ یونٹ کے صدر گرنام سنگھ چڈھونی سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ۔ کسان رہنما راکیش ٹکیت کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.