ETV Bharat / bharat

لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کے دوسرے دن بھی وقفہ سوالات نہیں ہوسکا - کسانوں کے مطالبے

لوک سبھا میں بجٹ اجلاس میں لگاتار دوسرے دن بدھ کے روز بھی اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے کسانوں کے معاملے پر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور اسپیکر اوم برلا کو دو بار ایوان کو ملتوی کرنا پڑا۔

lok sabha
لوک سبھا
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 8:14 PM IST

کانگریس سمیت اپوزیشن کے اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے، لیکن اس دوران عام آدمی پارٹی کے بھگونت مان بلند آواز میں کسانوں کی پریشانی کا ذکر کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے۔ ان کے ساتھ ہی، بہت سارے اراکین نے اپنی نشستوں سے نعرہ بازی شروع کردی۔

اسپیکر نے بھگونت مان کو اپنی نشست پر جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ راضی نہیں ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے باوجود، بھگونت مان بولتے رہے۔

ادھر، شرومنی اکالی دل کی ہرسمرت کور بادل بھی ہاتھ میں تختی لے کر ایوان کے وسط میں آگئیں اور کسانوں کے مطالبے کو جائز بتانا شروع کردیا۔

مزید پڑھیں:

'جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرکے اسمبلی انتخابات منعقد کرائے جائیں'

اوم برلا نے کہا کہ انہوں نے تمام جماعتوں کے قائدین سے بات کی ہے اور اس میں مزید کوئی ہنگامہ نہیں ہونا چاہئے لیکن بھگونت مان اور ہرسمرت کور بادل کے کئی دیگر اراکین نے ہنگامہ کرتے ہوئے شور مچایا، شورشرابہ کے پیش نظر اسپیکر نے ایوان کو پانچ بجے تک ملتوی کردیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.