شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بلگام علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے بلگام علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی کے تحت نگرانی کی جا رہی ہے اور گھر گھر تلاشی لی جاری ہے، جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔