ایک 15 سالہ لڑکی نے خود کو آگ لگا لی۔ جو ویلور ضلع کے پاگئیم گاؤں کی ایک بڑھئی کی بیٹی ہے۔ پڑوسیوں نے بچی کی چیخ سن کر پولیس کو اطلاع دی۔
بچی کی پہچان کرکے اسے ویلور گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹرز نے اس لڑکی کے معائنے کے لیے زور دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بچی کو 90 فیصد جھلس جانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
لڑکی کے والد نے بگام پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
اس میں انہوں نے کہا ہے کہ 'میں بڑھئی کی حیثیت سے کام کرتا ہوں اور میری اہلیہ سو دن کے پروگرام میں کام کرتی ہیں۔ میری بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ وہ فی الحال وبائی تعطیلات کے سبب گھر میں ہی وقت گزار رہی تھی۔
انھوں نے بتایا ہے کہ 'اسی علاقے کے دو لڑکوں نے اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ جب میری بیٹی نہا رہی تھی۔ انہوں نے میری بیٹی کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ان کے کہنے پر عمل نہیں کرتی ہے تو وہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔ اسی وجہ سے میری بیٹی نے خودکشی کی کوشش کی جب ہم گھر میں نہیں تھے'۔
پولیس نے دونوں ملزمان کو پوکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔