عدالت عظمیٰ میں جانوروں میں کورونا کے خطرے سے متعلق سماعت
چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کی بینچ نے پیر چڑیا گھر کو کھانا کی فراہمی اور جانوروں میں کورونا کے خطرے سے متعلق عرضی کی سماعت کی۔
عدالت عظمیٰ میں جانوروں میں کورونا کے خطرے سے متعلق سماعت
چیف جسٹس نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق جانوروں میں انفیکشن کا خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے عرضی گزار سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے اپنی درخواست میں ترمیم کریں اور آئندہ پیر کو دوبارہ بحث کریں۔عرضی گزار نے دعوی کیا کہ دہلی کے چڑیا گھر میں خوراک کی فراہمی کے لیے صارفوں کے لیے ضروری سروسز ایکٹ موجود ہے لیکن بھارت کے دیگر چڑیا گھروں کے لئے معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جانوروں میں کورونا وائرس کے مرض کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے درخواست گزار نے امریکہ میں برونکس چڑیا گھر کے واقعے کا حوالہ دیا جہاں ایک شیر کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔حیدرآباد کے چڑیا گھر نے بھی ٹیسٹ کے لئے ایک نمونہ بھیجا کیا ہے۔ عدالت کی جانب سے یہ کہے جانے پر کہ ان کی معلومات کے مطابق جانوروں میں کورونا کا انفیکشن نہیں ہوسکتا ہے ، درخواست گزار نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق جانور کورونا سے نہیں مر سکتے ہیں لیکن وہ انسانوں سے وائرس لے کر آگے منتقل کرسکتے ہیں۔درخواست گزار نے چڑیا گھر کے ڈاکٹرز اور طبی علاج کی ضرورت پر زور دیا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی ہے۔