ETV Bharat / bharat

بھوشن اور ٹویٹر انڈیا کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 3:48 PM IST

سپریم کورٹ کے معروف وکیل پرشانت بھوشن اور ٹویٹر انڈیا کے خلاف آج (بدھ کو) سپریم کورٹ میں توہین عدالت معاملہ میں سماعت کرے گا۔

بھوشن اور ٹویٹر انڈیا کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت
بھوشن اور ٹویٹر انڈیا کے خلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت

توہین عدالت کایہ معاملہ مسٹر بھوشن کے متنازعہ ٹویٹس کے بارے میں دائر کیا گیا ہے ، حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے کس ٹوئٹس پر یہ کارروائی کی جارہی ہے۔

عدالت عظمی نے مسٹر بھوشن کے متنازعہ ٹوئٹس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے منگل کو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔ ملک کی عدالت عظمیٰ نے مسٹر بھوشن کے ساتھ ساتھ ٹویٹر انڈیا کو بھی اس معاملہ میں فریق بنایا ہے۔ جسٹس ارون مشرا ، جسٹس بی آر گوئی اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل ڈویژن بنچ آج اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔

سپریم کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق منگل کی شام تین بجکر اڑتالیس منٹ پر مسٹر بھوشن اور ٹوئٹر انڈیا کے خلاف از خود نوٹس ایس ایم سی ایس ایم سی (فوجداری) نمبر 1/2020 سے معاملہ درج کیاگیا۔ اس کے بعد دیر رات اس معاملہ کی آج سماعت کیلئے کاز لسٹ میں درج کیاگیاتھا۔

خیال رہے مسٹر پرشانت بھوشن مستقل طور پر عدلیہ پر لگاتار حملہ کرتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.