ان نااہل ارکان اسمبلی کی عرضیاں جسٹس این ڈی رمن اور جسٹس شنتن گودور کی بنچ کے سامنے سماعت کے لیے درج تھیں۔ جیسے ہی سماعت شروع ہوئی جسٹس شنتن گودور نے خود کو اس سے یہ کہتے ہوئے الگ کر لیا کہ وہ کرناٹک سے ہیں، اس لیے وہ سماعت کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں۔
فریقین نے اگرچہ کہا کہ انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، پھر بھی انہوں نے خود کو سماعت سے الگ کرلیا۔
اس معاملہ کو سی جے آئی رنجن گوگوئی کے پاس بھیجا گیا ہے۔ معاملہ کی اگلی سماعت 23 ستمبرکو ہوگی۔
واضح رہے کہ کرناٹک کے سترہ نااہل اراکین اسمبلی کے ذریعہ اس وقت کے اسپیکر رمیش کمار کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ اسپیکر نے ان کے استعفوں کو خارج کر دیا تھا اور انہیں پندرہویں کرناٹک اسمبلی کی مدت کے لئے پھر سے نا اہل قرار کر دیا تھا۔